

Loading content...
ساتھ ہی یہ بھی ہے کہ کون کہتا ہے آئن سٹائین عقل مند نہیں تھا ؟ کون کہتا ہے ارسطو عقل مند نہیں تھا ؟ کون کہتا ہے نہرو عقل مند نہیں تھا کون کہتا ہے کہ پورے ہندوستان کے ہندو عقل سے خالی ہیں ؟ اگر ان میں عقل موجود ہے تو اس کا مظاہرہ صرف مسلمانوں ہی میں کیونکر ہوتا ہے کہ وہ ایک اللہ جل جلالہ پہ استدلال کر سکتے ہیں اور دوسرے کیوں نہیں کر سکتے کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ ہم میلانات کو عقل مان رہے ہوں حقیقتا ً وہ ہمارا میلان ِ طبعی ہی ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار