

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ ہم عقل سے زیادہ سے زیادہ ایک علت العلل کے وجود پر استدلال کر سکتے ہیں اور وہ بھی اجمالی سا نہ کہ تفصیلی علم حاصل کر سکتے ہیں ہم یہ تو عقل سے معلوم کر لیں کہ یہ دنیا بغیر کسی چلانے والے کے نہیں چل رہی یہ حرکت کسی محرک کے بغیر پیدا نہیں ہو رہی مگر یہ بات تو پھر بھی ثابت نہ ہوگی کہ جسے ہم محرک مان رہے ہیں کیا وہی حقیقی محرک ہے ؟ کیونکہ ایک ہندو اس کا محرک پتھروں کے اصنام کو سجھتا ہے ایک عیسائی اس کا محرک اقنوم ثلاثہ کو سمجھتا ہے اسی طرح ہر مذہب والا اس کا محرک اپنے ہی کسی کو سمجھ رہا ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار