

Loading content...
اب اس بات کو ایک اور طرح سے پیش کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ جتنے جرائم اور برائیاں ہوتی ہیں ان میں شیطانی قوتوں کا کسی نہ کسی طرح سے ضرور ہاتھ ہوتا ہے گویا یہ خیر وشر کی جنگ ہے جس میں انسان ایک سپاہی یا لشکری کی حیثیت رکھتا ہے یا آلہ ٔ کار کی حیثیت رکھتا ہے اور اصل جنگ ابلیسیت بمقابلہ رحمانیت ہے یا جس طرح زردشت نے کہا تھا کہ اس دنیا میں اہرمن اور یزدان کے مابین جنگ جاری ہے انسان تو اس جنگ کے مہرے ہیں اصل نہیں کیونکہ اللہ جل جلالہ بمقابلہ ابلیس کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اس لئے اصل مقابلہ اصلِ خیر و اصلِ شرکا ہے یا اصلِ حق و اصل ِ باطل کا ہے تو اصل ِ خیر ہمارے شہنشاہ ِزمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہیں اس لئے یہ عادل کی حیثیت سے بھی پیش ہو ں گے اور خیر کی طرف سے اصالتا ً بھی پیش ہوں گے اس لئے آپ کا اسم مبارک اصل ہے کیونکہ یہی اصل ِخیر ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار