

Loading content...
جب ہم اللہ جل جلالہ کے نظام ِ قانون کو دیکھتے ہیں اور اس میں عدلِ آخرت کو سامنے رکھتے ہیں تو اولین و آخرین کے ظالمین کے مقابلے میں کوئی دیگر مظلوم جب آتا ہے تو اس کی حیثیت ثانوی نظر آتی ہے اور اصل معاملہ ہمیں ہمارے شہنشاہ ِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا نظر آتا ہے کیونکہ یہ اللہ جل جلالہ کے نمائندے ہیں اور اللہ جل جلالہ ان معاملات میں فریق نہیں بن سکتا مگر جب ظلم ہوتا ہے تو ایک طرح سے اللہ جل جلالہ کے قانون کو توڑا جاتا ہے اور اس قانون شکنی کی وجہ سے اللہ جل جلالہ اس جرم کا فریق بن جاتا ہے اور نفاذ قانون حکام کا ہوتا ہے اور وہی اصل حکومت ہوتے ہیں اس لئے ہر وہ معاملہ جو بنام سرکار ہوگا اس میں شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف ایک طرح سے اس کے فیصل بھی ہوں گے اور فریق بھی اور یہی اصل قرار پائیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار