

Loading content...
ادبیات میں تو الفاظ کے ذاتی معنی بہت کم استعمال ہوتے ہیں کیونکہ کائنات میں مفاہیم کا سمندرموجزن ہے اور الفاظ محدود ہیں اس لئے نئے مفاہیم کو کیپچر Captureکرنے کیلئے علمِ تراکیب وضع کیا گیا تھا اور اس سے دو الفاظ کو ملا کر ایک تیسرا معنی اخذ کیا جاتا ہے گویا علم تراکیب لغت کی کیمسٹری ہے کہ جس میں مختلف ایٹم ملا کر مالیکیولز Molecules بنائے جاتے ہیں اور اس سے کوئی نیا مادہ وجود میں آتا ہے جس طرح کیمسٹری میں بتایا جاتا ہے کہ مادے کے کل ایٹم ایک سو کے قریب ہیں اور اشیا و مادے ہمارے سامنے کروڑوں کی تعداد میں ہیں تو یہ ان ایک سو ایٹموں کے تعامل کا نتیجہ ہیں اسی طرح ادبیات میں تراکیب کا علم بھی یہی بتا تا ہے کہ ہمارے پاس الفاظ محدود ہیں اور مفاہیم لامحدود ہیں اس لئے تراکیب ہی سے مفاہیم کو اسیر ِ الفاظ کیا جا سکتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار