

Loading content...
کچھ الفاظ ایسے ہوتے ہیں کہ جن کے جو لغوی معنی ہوتے ہیں وہی حقیقی معنی بھی ہوتے ہیں مگر لغت کا حال یہ ہے کہ عربی کے ایک ایک لفظ کے بیس بیس معانی لکھے ہوتے ہیں اور ایک ایک معنی پہ کئی کئی سو الفاظ تک کا استعمال ہوتا ہے آج جب ہم لغت دیکھتے ہیں تو اس میں تقریباً ایک لاکھ ساٹھ ہزار کے قریب الفاظ موجود ہیں مگر یہ لغت متروک الفاظ کو نکال کے بنائی گئی ہے جن لغتوں میں آج بھی کچھ متروک الفاظ موجود ہیں ان کے الفاظ کی تعداد کم و بیش دو لاکھ کے قریب ہے مگر ماضی کی لغت میں ساٹھ لاکھ الفاظ ہوا کرتے تھے جس میں شیر کی مختلف حالتوں کے پیش نظر چھ سو سے زیادہ الفاظ ہوا کرتے تھے اور اونٹ کیلئے تو ایک ہزار سے بھی زیادہ الفاظ ہوا کرتے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار