

Loading content...
یہ فقرہ میں نے دیکھا تو فورا ً ذہن میں آیا کہ یہ تو میں نے دیکھا ہے کہ مومن کے ساتھ رکھا جانے والا ہر رویہ یعنی حرب قتال محبت نفرت لڑائی صلح کھلانا پلانا زیارت کرنا احترام کرنا لباس پہنانا وغیرہ کو اللہ جل جلالہ نے اپنی ذات کی طرف منسوب فرمایا ہے مگر مومن کی شہادت یا قتل کو اپنا قتل قرار نہیں دیا جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے میں نے یہ کسی کتاب میں نہیں دیکھا ہے عدم وجدان عدم وجود کی دلیل نہیں ہوتا اس لئے ممکن ہے کسی کتاب میں یہ بھی موجود ہو مگر میری نظر سے نہیں گزرا تو فورا یہ بات سمجھ میں آئی کہ ملکہ ٔ عالمین صلوات اللہ علیھا کی شہادت کو اللہ جل جلالہ نے اپنی شہادت اور اپنی ذات کا قتل شمار کیا اور اسی لئے ہمیں تاکید فرمائی گئی ہے کہ تم گواہی دو کہ تمہارے شہنشاہ ِزمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اللہ جل جلالہ کے خون ِناحق کے بھی وارث ہیں اور بدلہ لینے والے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار