

Loading content...
اس جنگ میں فتح تو حق کی ہوئی مگر ظاہرا ً جو حق اللہ کا خون بہایا گیا کیا اس کا بدلہ نہیں ہونا چاہیے اور اگر اس خون ِحق کا بدلہ ہونا ابھی باقی ہے تو پھر اس کا ثائر و منتقم کون ہے ؟ اسی بات سے ہمیں آئمہ ٔ ہدیٰ علیھم الصلوات و السلام نے آگاہ فرمایا کہ جب تم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف پر صلوات بھیجو تو اس طرح کہو اے اللہ تو صلوات پڑھ اس ذات پر کہ جو ثائر بحقک کی مصداق ہے کہ جس نے حق کا انتقام لینا ہے اور حق کے خون ناحق کا بدلہ اپنے صاحب ِقدرت ہاتھوں سے لینا ہے یہاں حق سے مراد وہ سارے مظلوم ہیں کہ جنھوں نے اپنی جانیں دے کر وحدت کا تحفظ کیا اسی لئے تو سارے شہداء علیھم السلام کی زیارت ہم پڑھتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار