

Loading content...
اس سے قبل فتح و شکست کا جو تصور تھا وہ جسموں تک محدود تھا یعنی جس نے ظاہرا ً میدان میں دوسرے کے جسم کو زیر کر لیا وہی فاتح تصور کیا جاتا تھا اور یہی غلط فہمی یزیدی ملعونوں کو بھی ہوئی تھی کہ شاید ہم فاتح ہیں مگر حق نے ایک اور پینترا دکھایا جس سے باطل دھوکہ کھا گیا اور اس نے میدان میں فتح کا جشن منانا شروع کردیا مگر فاتح عالمین نے اس کی اس غلط فہمی کو بہت جلد رفع کردیا کہ بظاہر شکست کھا کر بھی جنگ جیتی جاسکتی ہے جان دے کر بھی فتح حاصل کی جاسکتی ہے ظاہرا ً پوری طرح لٹ کر اور ذات حق میں پوری طرح فنا ہوکر بھی فاتح بنا جاسکتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار