

Loading content...
اس کے دو جواب ہیں پہلی بات تو یہ ہے کہ شہدائے کربلا خصوصاً امام مظلوم علیہ الصلوات و السلام کا بظاہر انتقام و بدلہ لیا جاچکا ہے کیونکہ جناب مختار ثقفی سلام اللہ علیہ نے ہزاروں ملاعین کو فی النار کیا عمر سعد ملعون بھی مارا گیا ابن زیاد بھی فی النار ہوا شمر ذی الجوشن ملعون کو بڑی سی دیگ میں ڈال کر روسٹ کیا گیا اسی طرح ہزاروں لوگ جہنم رسید ہوئے مگر ان کے بعد کے سارے آئمہ ٔ ہدیٰ علیھم الصلوات و السلام فرماتے ہیں ان کا انتقام اور بدلہ نہیں لیا گیا اور ان کا خون ِ ناحق تشنہ ٔ انتقام پڑا ہوا ہے اور یہ ساری دنیا مشاہدہ کر رہی ہے کہ جناب یحییٰ علیہ السلام کی طرح امام مظلوم کا خون اطہر بھی آج تک عزاداروں کی پشتوں اور سینوں اور سروں سے ابل رہا ہے کیونکہ ہر مومن کے دل میں ایک مظلوم کی مزار ہے او ر خون اسی سے ا بلتا ہے نہ کہ عزاداروں کے جسموں سے ابلتا ہے اور یہ واضح ثبوت ہے کہ ان کا بدلہ اور انتقام ابھی باقی ہے اسی طرح جتنے انبیا و ابنائے انبیا علیھم السلام شہید ہوئے ہیں ان کے بعد ایک مصیبت اس قوم پر ضرور نازل ہوئی ہے مگر وہ تو ایک کائناتی رد عمل تھا یا مکافات عمل کا حصہ تھا یا ان کے عمل کا رد عمل تھا انتقام اور بدلہ نہ تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار