

Loading content...
اب کوئی کہہ سکتا ہے کہ ہر نبی کے قتل کے بعد امت معذب ہوئی ہے ان پر کوئی نہ کوئی مصیبت ضرور آئی ہے مثلا ً جناب یحییٰ علیہ السلام کو جب شہید کیا گیا تھا تو ان کا خون ایک کنویں میں ڈالا گیا اور اس خون نے کنویں میں ایسا جوش مارا کہ اس سے باہر آگیا اس کے اوپر مٹی ڈالی گئی مگر ہر مرتبہ خون ناحق جب جوش مارتا تھا تو اس پر مٹی ڈالی جاتی تھی اور یہ سلسلہ جاری رہا تا اینکہ اس کنویں کی جگہ پر مٹی کا ایک ٹیلہ بن گیا اور اس ٹیلے کی چوٹی سے ان کا خون جوش مار مار کر نکلتا تھا اور وہ جوش باقی رہا تا اینکہ اس قوم پر بُخت نصر کو مسلط کیا گیا اور اس نے ایک ایک کو چن چن کرختم کیا مگر وہ خون جاری رہا تا اینکہ اس ملعونہ عورت کو پکڑا گیا اور اس کا سر قلم کرکے جب اس ٹیلے کی چوٹی سے کئی بار ٹکرایا گیا تب جاکر خون کا جوش ختم ہوا تو اس واقعے کے بعد کون کہہ سکتا ہے کہ ان کا انتقام نہیں ہوا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار