

Loading content...
حضرت اسماعیل علیہ السلام صادقِ وعد اپنے وقت کے نبی تھے بعض کہتے ہیں کہ نبی نہیں تھے وصی تھے ان کا مشہور واقعہ ہے کہ جب امت نے ان پر مظالم کی انتہا کردی تو دوران ِظلم جب ان پر اضطراری کیفیت طاری تھی تو ا س وقت ان کی خدمت میں جناب جبرائیل علیہ السلام حاضر ہوئے اور فرمایا آپ کا حبیب فرما رہا ہے اگر آپ چاہیں تو اسی وقت آپ کا انتقام لیا جائے گا اور اگر آپ چاہیں تو سارے انبیا ا ور اولاد انبیا علیھم السلام کے منتقم حقیقی عجل اللہ فرجہ الشریف کو آپ کا انتقام بھی سونپ دیا جائے ؟ انہوں نے فرمایا مجھے اس جناب کا تعارف تو ہے مگر انتقام کے بارے ذرا سی تفصیل آپ سے سننا چاہتا ہوں جناب جبریل علیہ السلام نے واقعہ ٔ کربلا بیان کیا اور اس کے بعد فرمایا کہ وہ ان کا بھی انتقام اور بدلہ لیں گے یہ سن کر جناب اسماعیل علیہ السلام صادقِ وعد فرماتے ہیں کہ میں اب بدلہ لے کر کیا کروں گا جب شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات و السلام کا اور ان کے پاک خاندان علیھم الصلوات و السلام کا بدلہ لیاجائے تو میرا بھی اسی دن انتقام اور بدلہ لیا جائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار