

Loading content...
امر بالمعروف ا و ر نہی عن المنکر کو تو عباسیوں کے دور میں دیگر فرقوں نے اپنے دشمنوں کے خلاف جہاد کیلئے داخل کیا اور اس طرح وہ ہمارے فروعات میں بھی جگہ پاگئے اور زکواة کو فروع کا درجہ پہلے خلیفہ کے زمانے میں ملا اور اسے بھی اپنے مخالفین کے خاتمے کیلئے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا اور مالک بن نویرہ اور متمم بن نویرہ کے خاندان کا قتل عام کیا گیا اور اس طرح اسے بھی ہمارے فروعات میں جگہ مل گئی مگر قصاص کو جگہ نہ مل سکی کیونکہ فروعات وضع فرمانے والوں کے سامنے فروعات وضع کرنے کاکوئی کلیہ موجود نہ تھا بلکہ دیکھا دیکھی میں اصول و فروع وضع کردئے گئے یہ ایک علیحدہ موضوع ہے کہ اصول یا فروع کیسے اور کن مصلحتوں کے تحت اہم سمجھ کر داخل ِ اختصاص کئے گئے اور اس سے قرآن کریم پر جو منفی اثرات مرتب ہوئے ان کا یہاں بیان کرنا باعث طوالتِ بیان ہوگا بس یوں سمجھ لیں اس فروعات کے تصور سے باقی احکام ِالہی کو نمبر دو کا درجہ مل گیا یعنی جو فروعات میں داخل ہوگئے وہی نمبر ایک احکام قرار پائے اور باقی غیر اہم ہوگئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار