

Loading content...
اب یہاں ثار اور قصاص میں ایک مناسبت لگنا شروع ہوجاتی ہے یعنی کوئی یہ بھی تو کہہ سکتا ہے کہ اللہ جل جلالہ نے فرمایا ہے کہ لکم فی القصاص حیوٰة قصاص ضرور لو کیونکہ اس میں تمہارے لئے زندگی ہے اور اسی لئے قصاص کو واجب مشروط کا درجہ حاصل ہے جیسا کہ روزے کو حاصل ہے یہ علیحدہ بات ہے کہ قصاص کو فروعات کا تصور وضع کرنے والوں نے فروعات دین میں داخل نہیں کیا ورنہ اس کیلئے بھی وہی الفاظ صادر ہوئے ہیں جو روزے کیلئے صادر ہوئے ہیں کیونکہ وہاں بھی یہی فرمایا گیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار