

Loading content...
میں نے اپنے سابقہ خطاب میں آپ کے سامنے اپنے شہنشاہ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے اسمائے مبارکہ میں سے اسم مبارک منتقم عجل اللہ فرجہ الشریف کے بارے میں کچھ عرض کیا تھا اب کاروانِ عرفان کو ہم ایک اور منزل کی طرف لے کر چلتے ہیں جیسا کہ میں نے سابقہ تقریر میں ایک حدیث بیان کی تھی آج بھی اسی کو دوبارہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں واقعہ میں پہلے بھی پیش کر چکا ہوں یہاں صرف اس کا اشارہ کروں گا کہ جناب جابر بن عبد اللہ انصاری سلام اللہ علیہ نے راعی ِرسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کی تھی کہ انہوں نے فرمایا تھا کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار