

Loading content...
راعی کی ایک یہ ذمہ داری بھی ہوتی ہے کہ اسے اپنے آرام و سکون کو بالائے طاق رکھ کر اپنے ریوڑ میں رہنا ہوتا ہے ہم نے دیکھا ہے کہ کئی راعی گرمیوں کی راتوں میں اپنے ریوڑ میں سوتے ہیں اور وہ ایک اونچے پائیوں والی چارپائی بنا لیتے ہیں تاکہ کوئی جانور اس پر چڑھ نہ جائے یا انہیں چلنے پھر نے میں باڑے میں کوئی تکلیف نہ ہو اس غرض سے وہ اونچی چارپائی بنوا لیتے ہیں رات کا آرام چاہے خراب ہوتا ہے مگر وہ سوتے ریوڑ ہی میں ہیں سردیوں کی راتیں وہ زیر آسمان ایک کمبل میں سو کر گزار لیتے ہیں تاکہ ان کے ریوڑ کو کوئی مشکل در پیش نہ ہو انہیں خطرے سے بروقت بچایا جا سکے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار