

Loading content...
جو جانور مالک سے زیادہ محبت کرتے ہیں وہ مالک کی مستی اختیار کرلیتے ہیں عاشق ہوجاتے ہیں اور وہ جوکچھ اپنے لئے پسند کرتے ہیں وہ مالک کو آ کر دیتے ہیں میرا ایک تیتر تھا اسے جب کوئی دانہ مل جاتا یا کوئی آدھا کھایا ہو کچا بیر مل جاتا تو وہ فورا ً میرے پاس آجاتا اور اسے میرے قریب رکھ کے ٹک ٹک کرتا کہ آؤ بہترین چیز مل گئی ہے تم بھی کھاؤ ـ ایک مرتبہ میں کتاب پڑھ رہا تھا اور میرا تیتر پنجرے سے باہر گھوم رہا تھا اچانک اس نے جلدی جلدی ٹک ٹک کی اور فورا ً خاموش ہوگیا پھر اس نے ایسا کیا دو تین مرتبہ میں نے غور نہ کیا آکر دیکھا تو وہ ایک کنکھجورا اٹھائے ہوئے کھڑا تھا اور جب وہ زمین پر رکھ کر مجھے متوجہ کرنا چاہتا تھا تو وہ بھاگنے کی کوشش کرتا تھا اس لئے وہ فوراً اسے اٹھا لیتا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار