

Loading content...
بعض جانور ایسے ہوتے ہیں جو مالک اپنی تفریح طبع کیلئے رکھتا ہے مگر اس کی تفریح اسی میں ہوتی ہے کہ وہ جانور مالک کو پہچانے اورجیسا وہ پسند کرتا ہے ویسا ثابت ہو مثلا ً میں نے ایک طوطا پالا ہوا تھا مجھے یہ بات زیادہ پسند تھی کہ وہ زیادہ سے زیادہ میرے بولے ہوئے جملے ادا کرے اور میری زیادہ سے زیادہ نقل کرے اور جو طوطا نقل نہیں کر سکتا نالائق سمجھا جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان کو اصل سے زیادہ نقل پسند ہوتی ہے آپ دیکھیں بعض بچے بڑوں کی نقل کرتے ہیں ان کے جوتے پہن لیتے ہیں تو بہت پیارے لگتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار