

Loading content...
وجوہ یومئذناعمة لسعیھاراضیة یعنی کئی چہرے اس دن نعمت یافتہ ترو تازہ ہوں گے اور وہ اپنی محنت شاقہ کی جزا پر راضی ہوں گے یہ بات عموماً جنت کیلئے فرمائی گئی ہے مگر خصوصا ً حکومت آل محمد علیھم الصلوات و السلام کے بارے میں ہے کیونکہ اس دن سارے مومنین کو اپنی محنت اور طویل جد و جہد کا ثمر ملے گا یہ دنیا ہی جنت بن جائے گی اور اسی پر سارے نعمات انڈیل دیئے جائیں گے کیونکہ جب اللہ جل جلالہ کی نعمت عظمیٰ اس دنیا پہ اپنا اظہار کلی فرمائے گی تو پھر کون سی نعمت اس دنیا میں آنے سے ہچکچائے گی دعا کریں جملہ مومنین کو وہ زمانہ جلدی میسر آئے اور اس دنیا پر حکومت الہیہ کا قیام ہو جائے اور باطل صفحہ ٔ ہستی سے نابود ہوجائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار