

Loading content...
ان کے بعد جو چیزیں خلق ہوئیں ان اشیا کے وجود کیلئے اور بقا وتربیت کیلئے یہی حقیقت ِ نورانیہ ہی علت قرار پائی ورنہ خالق ِ حقیقی تو کسی کی علت بننے سے منزہ و پاک ہے یہ مسئلہ علم کلام و علم تصوف کا مشترکہ ہے اس لئے اس پہ پھر کبھی بحث ہوگی یہاں صرف اتنا کہوں گا کہ نعمت اولیہ یہی ذوات ہیں ملکوت و عرش و کرسی کو بوقت تخلیق انہی نے اپنی ہدایت و ولایت سے فائدہ پہنچایا انبیاء کو نعمتِ نبوت و رسالت انہی کی وجہ سے ملی جس جس نے بھی ان کے بارے میں یا ان کی شان و عظمت کے بارے میں لمحہ بھر کیلئے سوچا ہے ان انبیاء کو مبتلا کیا گیا ہے جناب آدم و جناب یونس علیھما السلام کے واقعات گواہ ہیں کہ انہیں ایک سزا ملی جناب یونس کو مچھلی کے پیٹ میں ڈالاگیا اس کی وجہ یہی بیان ہوئی ہے کہ انہوں نے کوئی ظاہری گناہ نہیں کیا تھا بلکہ جب میثاق النبیین ہوا تو اللہ جل جلالہ نے سارے انبیا علیھم السلام سے ان انوار علیھم الصلوات و السلام کی ولایت و محبت و نصرت کا عہد لیا تو جناب یونس علیہ السلام نے ایک سیکنڈ کے لاکھویں حصے کیلئے توقف کیا اور سوچا کہ وہ کون سے ذوات مطاہرات ہیں کہ جن کی ولایت کا میں اقرار نہ کروں تو نبوت نہیں ملتی اللہ جل جلالہ کو یہ بات ناگوار گزری کے تمہارا کام ان کی اطاعت ونصرت کرنا ہے نہ کہ ان کی ذات کے بارے میں تفتیش کرنا ہے کہ یہ کیسے ہیں اسی جرم میں انہیں مچھلی کے پیٹ میں ظلمتوں کے پردے میں اقرار کرنا پڑا کہ لا الہ الا انت سبحناک انی کنت من الظالمین کہ تیرے سوا کوئی اللہ جل جلالہ نہیں اور تو سبحان ہے اور میں واقعی ظالمین میں سے تھا اپنی اوقات بھول گیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار