

Loading content...
کیونکہ انسان کا جسم مادی ہے اور امام کے جسم کا تعلق عالم ِامر سے ہوتا ہے جیسا کہ فرمایا گیا ہے مومنین کی روحیں ہمارے جسم ِسرمدی کی ماندہ طینت سے خلق ہوئی ہیں ـ اس سے ثابت ہوا کہ مومنین کے اجسام و ابدان میں وجود امام سے رابطہ پیدا کرنے کی مناسبت و صلاحیت ہی موجود نہیں ہے اگر انسان کی کسی چیز میں امام سے استفادے کی صلاحیت موجود ہے تو وہ روح ہے اس لئے امام کے جسم سے رابطہ کرے تو انسان کی روح کرے تو ممکن ہے ورنہ ممکن نہیں کیونکہ جسم ِامام کے انوار کیلئے موصل روح ہے انسان کا خاکی جسم نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار