

Loading content...
حقیقت یہ ہے کہ ہر زمانے کے امام علیہ الصلوات و السلام کا وجود ِذی جود ہی نعمت عظمیٰ ہوتا ہے اور یہ بھی ہے کہ ہر امام بیک وقت ظاہر بھی ہوتا ہے اور غائب بھی ہوتا ہے امام کا لوگوں میں آنا ایک نعمت ہے ان کا ظہور صرف ایک مقام پر ہوتا ہے یعنی وہ ظاہر تو ایک ہی جگہ پہ ہوتا ہے لیکن وہ باقی دنیا کیلئے تو باطن میں رہتا ہے آپ دیکھیں تو یہی نظر آئے گا کہ امام ِ موجود بھی صرف ایک کمرے میں ظاہر ہوتا ہے اور کمرے سے باہر والوں کیلئے وہ نعمت ِ باطنہ کا مقام رکھتا ہے اسی لئے امام کا وجود ظاہر بھی نعمت ہے مگر اس کا باطن نعمت عظمیٰ ہے کیونکہ امام کے ظاہر کا دائرہ ٔ افادیت چند افراد تک محدود ہوتا ہے اور باطن کائنات سے محیط ہوتا ہے صاحبان معرفت اچھی طرح جانتے ہیں کہ امام کا ظاہر رحیمیت کے ماتحت ہوتا ہے اور امام کا باطن رحمانیت کے ماتحت ہوتا ہے اور یہ بھی عرفا کا مسلمہ ہے کہ رحمانیت سے ہرکوئی استفادہ کرتا ہے اور رحیمیت صرف مومنین کیلئے مخصوص ہے یعنی ظاہر سے فائدہ کوئی کوئی اٹھاتا ہے مگر باطن سے کوئی محروم ہی نہیں رہتا کیونکہ باطنی طور پر وہ سب کو رزق دیتا ہے نعمات عطا فرماتا ہے دنیا کی کوئی نعمت ایسی نہیں جو ان کے ہاتھ سے جاری نہ ہوتی ہو اور دنیا کا کوئی شخص ایسا نہیں جسے کوئی نہ کوئی نعمت میسر نہ ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار