

Loading content...
امام ِوقت اللہ جل جلالہ کی وہ نعمت ہوتے ہیں کہ جو اللہ جل جلالہ کی تو نعمت ہیں اور مخلوق کیلئے منعم ہوتے ہیں گویا وہ اس کائنات پر ابرِ نعمات پاش ہوتے ہیں اور یہ بات بھی یاد رکھنا چاہیے کہ امام دوطرح کے ہوتے ہیں یعنی ان کی دو حیثیتیں ہوتی ہیں جیساکہ سورة القمان کی آیت وَاَسبَغَ عَلَیکُم نِعمَہ ظَاہِرَةً وباطنَةً کی تفسیر میں فرمایا گیا ہے کہ اللہ جل جلالہ نے جو مخلوق پر نعمات ِ وافرہ شمار فرمائے ہیں وہ دو طرح کی ہیں ایک ظاہری اور دوسری باطنی اور نعمت ظاہری سے مراد وہ امام ہوتے ہیںجو ظاہراً موجود ہوں اور نعمت باطنی سے مراد وہ امام ہیں جو غائب و مخفی ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار