

Loading content...
دوستو یہاں ایک بات آگئی ہے تو کرتا چلوں وہ یہ ہے کہ غضب و غصہ یہ جذبات و کیفیات سے تعلق رکھتے ہیں اور اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ اللہ جل جلالہ میں کسی کیفیت کا پیدا ہونا ایک نقص ہے اور وہ ہر نقص سے پاک ہے ہاں اس نے اپنے غضب و رضا کا پیمانہ کچھ ذوات عالیہ علیھم الصلوات و السلام کو قرار دیا ہے جب وہ ناراض ہوتے ہیں تو گویا اللہ جل جلالہ ناراض ہوتا ہے وہ راضی ہوتے ہیں تو گویا اللہ جل جلالہ راضی ہوتا ہے اور ان میں سے سب سے اہم ذات ملکہ ٔ عالمین صلوات اللہ علیھا کی ہے اور انہی کا غضب اللہ جل جلالہ کا غضب ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ کچھ لوگوں نے انہیں غضبناک کیا اور کچھ لوگوں نے ان کی طرح کا عمل کیا اور گمراہ ہوگئے یعنی کچھ لوگوں نے ان کا حق غصب کیا اور انہیں ناراض کیا اور کچھ لوگوں نے ان کا حق جو خمس کی صورت میں واجب تھا وہ ادا نہ کیا تو پہلے والے جو تھے وہ مغضوب تھے اور بعد والے ضالین ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار