

Loading content...
اب یہاں کوئی کہہ سکتا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمتو اس دنیا سے اپنی مرضی سے تشریف لے گئے مگر یہ بھی کوئی یقینی بات نہیں ہے کہ کیونکہ صاحب حبیب السیرنے یہ بھی لکھا ہے کہ آپ کو بھی جام بقا دیا گیا تھا جب اسامہ بن زید بن حارث بن عبد المطلب علیہ السلام کا جیش ( لشکر ) تیار ہو رہا تھا تو کئی منافقین ( کافرین )آپ کی رحلت کے منتظر تھے جب آپ نے سختی سے جانے کا حکم دیا تو آپ کو کسی عورت کے ذریعے جام بقا پلایا گیا اسی طرح ایک اور روایت میں ہے کہ آپ نے ایک مرتبہ امام حسن علیہ الصلوات و السلام کو پیار کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ میرا یہ بیٹا اس طرح اس دنیا سے رخصت ہوگا کہ جیسے ہم نے اس دنیا کا خیر باد کہنا ہے اس روایت سے بھی یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ انہیں بھی جام بقا دیا گیا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار