

Loading content...
حقیقت یہ ہے کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریفکے اسمائے مبارکہ میں بھی ایک اسم مبارک نعمت ہے اور کسی نے خاندان پاک علیھم الصلوات و السلامسے جب بھی دریافت کیا کہ آپ فرمائیں اللہ جل جلالہ کی سب سے بڑی نعمت کونسی ہے ؟ تو اس کے جواب میں فرمایا شہنشاہ معظم حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہی اللہ جل جلالہ کی اجل اور اکبر و اعظم نعمت ہیں میں نے انتقام کے ضمن میں عرض کیا تھا کہ نعمات کا سلب ہونا ہی انتقام ہوتا ہے اور شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا دنیا سے تشریف لے جانا بھی ایک عظیم نعمت الہیہ کا سلب ہونا تھا اور نعمت ہی کا سلب انتقام کہاجاتاہے اسی لئے فرمایا گیا فامانذھبن بک فانا منتقمون اگر ہم آپ کو اپنی طرف لے جائیں تو یہ بھی اس امت سے ہمارا انتقام ہی ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار