

Loading content...
آج کل ہمارے مابین یہ بحث ہورہی ہے کہ امیر المومنین علیہ الصلوات و السلام دنیا کی کوئی نعمت تقسیم نہیں کر سکتے ـ بقول امام شافعی جو جنت کوثر بانٹ سکتے ہیں کیا وہ اس ادنیٰ دنیا کی کوئی چیز کسی کو نہیں دے سکتے ؟ دوستو ہمارا عقیدہ کم از کم امام شافعی سے تو زیادہ بلند ہونا چاہیے تھا مگر ہمیں پستی کی طرح دھکیلا جارہا ہے چلو یہ ان کی مرضی جیسا بھی کہیں ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں رکھنا چاہیے کیونکہ انہوں نے اپنی قبرمیں اپنا جواب خود دینا ہے جب قبر میں جائیں گے اور سرہانے جناب امیرالمومنین علیہ الصلوات و السلام کو جلوہ آرا دیکھیں گے تو ان کا دل بھی چاہے گا کہ ہم انہیں اپنا سب کچھ بنا لیں مگر یہاں نہیں بنا سکے تو وہاں بھی نہیں بنا سکیں گے کیونکہ جو سوتے وقت اندھا ہوتا ہے وہ بیدار ہونے پر بینا نہیں ہو سکتا اندھا چاہے سوجائے یا خواب دیکھے یا بیدار ہوجائے وہ اندھا ہی رہتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار