

Loading content...
اب ہم قرآن و احادیث کی روشنی میں دیکھتے ہیں تو پتہ چلتا ہے جنت ایک نعمت ہے ، کوثر ایک نعمت ہے ، نجات ایک نعمت ہے ، اب وہاں ان نعمات کو عطا فرمانے والا کون ہوگا جو بھی یہ نعمات عطا فرمانے والے ہوں گے وہی اس دنیا اور آخرت دونوں کیلئے وسیلہ و منعم ِ حقیقی قرار پائیں گے اب یہ تو بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ ساقی کوثر کون ہیں؟ قسیم النار والجنة کون ہیں ؟ اگر اب بھی سمجھ نہ آئے تو کسی شیعہ عالم سے یا شیعوں کے کسی امام سے نہ پوچھیں بلکہ خود امام شافعی سے پوچھ لیں تو وہ بھی یہی بتائیں گے کہ اگر یہ عہدہ کسی کو حاصل ہے تو وہ امیرالمومنین علیہ الصلوات و السلام کے علاوہ کوئی نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار