

Loading content...
یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس مادی دنیا کے نعمات کے جتنے بھی وسیلے ہیں وہ اسی دنیا تک محدود ہیں ان کا آخرت میں کوئی عمل دخل نہیں ہے مثلاً اس دنیا کے جتنے وسائل ِ رزق ہیں یا وسائل ِآرام و راحت ہیں وسائل ِ ضروریات ہیں وہ یہاں اس دنیا تک تو کفایت کرتے ہیں مگر آخرت میں کافی نہیں ہوتے دیکھئے نا یہ زمین ہی سب سے بنیادی انسان کا وسیلہ ٔ رزق ہے مگر جب انسان کے جسم سے روح جدا ہوجاتی ہے تو یہی زمین ہی انسان کو اپنا رزق بنا لیتی ہے اور انسان کو کھا جاتی ہے اس کی ہڈیوں تک کوہضم کر لیتی ہے اس دھرتی کو لوگ ماں سمجھتے ہیں مگر یہ ماں بھی اس وقت تک اپنی مامتا کا اظہار کرتی رہتی ہے جب تک انسان کے سانسوں کا رشتہ استوار رہتا ہے اور جب سانس کی ڈوری ٹوٹتی ہے تو پھر یہی ماں ڈائین بن جاتی ہے پھر کوئی بوڑھا ہو یا بچہ یہ کسی کو کھانے سے نہیں چوکتی اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس دنیا کے اور اس حیات ظاہر کے جتنے بھی وسائل ونعمات ہیں وہ اسی دنیا اور اس حیات ظاہری تک محدود ہیں اور حیات ظاہری کے خاتمے کے ساتھ ہی وہ دشمن ہوجاتے ہیں اس بات سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ اللہ جل جلالہ کے نعمات کے حقیقی وسیلہ نہیں ہیں بلکہ حقیقی وسیلہ ٔ نعمات تو وہ ہو سکتا ہے کہ جس کیلئے یہ دنیا اور وہ دنیا ایک برابر ہو اس کیلئے یہاں وہاں میں کوئی فرق نہ ہو جس طرح اس کا تعلق اس دنیا سے ہو اسی طرح وہ بعد از حیات ظاہری بھی اسی طرح نعمات کا وسیلہ بن سکے جس طرح اس دنیا میں تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار