

Loading content...
اب یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس سلسلہ ٔ وسائل کا زنجیری عمل کس لئے ضروری ہے ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ ہر لینے والے کی ایک اپنی استعداد ہوتی ہے اس استعداد کے مطابق اس کا منعم ہوتا ہے اس کی مثال ایسے ہے کہ جیسے تربیلا ڈیم پہ کئی لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا ہوتی ہے اور اس کی مین لائن Main Line سے کوئی اپنے گھر کے برقی آلات چلانا چاہے تو یہ نا ممکن ہے بلکہ اس کیلئے ایک ٹرانسفارمر Transformer کی ضرورت ہوتی ہے جو گھریلو برقی آلات کی استعداد کے مطابق ہائی وولٹیج High Voltage کو کم وولٹیج Low Voltage میں تبدیل کر سکے تاکہ اسے گھریلو برقی آلات کیلئے استعمال میں لایا جا سکے اگر کوئی گھریلو برقی آلات کو 11000 میگاواٹ سے بلا واسطہ چلانے کی کوشش کرے گا تو آلات کی تباہی کے سوا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا بلا تشبیہ اسی طرح ذاتِ واجب الوجود سے پاک انوار کے علاوہ کوئی بلا واسطہ استفادہ کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا اس لئے خالق نے وسائل کا ایک زنجیری سلسلہ بنا دیا ہے کہ جس سے ہر مخلوق اپنی اپنی استعداد اور اپنے اپنے ظرف کے مطابق استفادہ کر سکے اور کوئی اس کے فیض سے محروم نہ رہ جائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار