

Loading content...
میں اس پہ اور کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا کیونکہ میں یہ نہیں جانتا کہ اللہ جل جلالہ کے ان الفاظ سے مرادات کیا ہیں وہ زقوم کا لفظ کسی فرد کیلئے علامتی طور پر لایا ہے یا کسی گروپ کیلئے یا واقعی وہاں کوئی ایسا شجر ہوگا یا یہاں کوئی ایسا خبیث شجر ہ موجود ہے کہ جس سے اس دنیا ہی میں کچھ لوگ متمسک ہیں اور وہ شجرہ ٔ طیبہ سے کنارہ کش ہیں اور ماء معین سے دور ہیں اور آبِ حمیم سے سوئے استفادہ کر رہے ہیں ہاں ایک بات ہے کہ یہ سب کچھ جہنم جانے سے قبل ہوگا اور ان کے کفران نعمت کی وجہ سے ہوگا کیونکہ انہوں نے ماء معین اور شجرۂ طیبہ جیسے اللہ جل جلالہ کے عظیم نعمات کاکفران کیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار