

Loading content...
انسان کی صحت ایک نعمت ہے اگر کسی کو کوئی ایسا روگ لگ جائے جو اس کی صحت کو تباہ کردے تو یہ بات اس کیلئے کتنی اذیت اور دکھ دینے والی ہے ؟ اسی طرح اللہ جل جلالہ نے تو بن اسرائیل پر جن نعمات کا احسا ن جتلایا ہے ان میں لہسن پیاز میسور کی دال تک کو نعمات میں شمار کیا یعنی ہر وہ چیز جو کھانے میں ذرا سی بھی لذت فراہم کرتی ہے یا بھوک کے وقت اچھی لگتی ہے وہ نعمت قرار دی ہے فرداً فرداً بعض اقوام کو ان کے کفران کی سزائیں ملتی رہی ہیں مگر وہ انتقامِ صغریٰ تھا ہاں جب انتقام کبریٰ ہوگا تو پھر دشمن کو ان چیزوں میں کچھ بھی نہیں ملے احادیث رجعت میں دیکھو ان میں ہے کہ اس دور میں یعنی زمانہ ٔ رجعت میں سارے کافران نعمات کو وہاں حاضر کیا جائے گا اور وہ اس دور میں کافی عرصے تک زندہ رہیں گے اور ساری زندگی وہ انسانی غلاظت و فضلہ کھا کر گزاراکریں گے دشمن خدا گندگی کھا کر زندگی بسر کرے گا یعنی جس جس چیز کو نعمت کہا جا سکتا ہے وہ انہیں میسر نہ ہوگی اور وہ گلی کے کتوں سے زیادہ بدتر زندگی گزاریں گے کیونکہ انہوں نے اللہ جل جلالہ کے نعمات ظاہری و باطنی کے کفران کا ارتکاب کیا ہوگا اس کے بعد انہیں جہنم رسید کیا جائے گا اور وہاں ان کی کیا کیفیت ہوگی ارشاد قدرت ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار