

Loading content...
ہمارے ہاں منتقم کا جو تصور ہے وہ یہ ہے کہ جو کسی بھی زیادتی اور ظلم کا بدلہ لے وہ منتقم ہوتا ہے مگر حقیقتاً ہر قسمی نعمت کے کفران کے بعد اس نعمت کا کفران کرنے والوں سے چھین لینا یا واپس لے لینا ہی انتقام ہے کیونکہ نعمت کا ضائع ہوجانا یا واپس چلاجانا انسان کیلئے اذیت اور دکھ کا باعث ہوتا ہے اسی لئے انتقام میں اذیت و عقوبت کا عنصر بھی پایا جاتا ہے جیسا کہ آنکھیں اللہ جل جلالہ کی نعمت ہیں اور اگر انسان اندھا کردیا جائے تو اس کیلئے یہ بات کتنی اذیت اور دکھ دینے والی ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار