

Loading content...
وہ کچھ وقت بعد پھر حاضر ہوئے اور پہلے والی بات دہرائی تو انہیں دوبارہ پہلے والا جواب ملا پھر کافی دیر بعد انہوں نے بڑی دہشت ناک آواز میں اندر آنے کی اجازت چاہی تو اس وقت ملکہ ٔ عالمین صلوات اللہ علیھا کے رخ انور پہ جلال کی سرخی دوڑ گئی اور جلال سے فرمایا ہم نے تمہیں فرما جو دیا کہ ہمارے بابا پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آرام فرما ہیں یہاں سے فورا ً بھاگو اور پھر مت آنا یہ سن کے ملک الموت نے جاکر بارگاہ ِایزد میں عرض کی خالق مجھے تو وہاں جانے کی اجازت تک نہیں مل رہی اب میرے لئے کیا حکم ہے ؟ خالق نے فرمایا تم جاؤ اپنا کوئی دوسرا کام کرو اب میں جانوں اور میرا حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جانے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار