

Loading content...
اسی لئے میں کئی مرتبہ اس حدیث کو تفصیل سے پیش کر چکا ہوں کہ جب اللہ جل جلالہ کا غضب کسی قوم پر شدید ہوتا ہے تو ان سے حجت اللہ کو غائب کردیا جاتا ہے شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جو حجت الحجج ہیں ان کا اس دنیا سے غیبت اختیار کرنا بھی اللہ جل جلالہ کا ایک انتقام تھا اور امیرالمومنین علیہ الصلوات و السلام کے مقام ِحجتیت کا لوگوں کی نظر سے پوشیدہ ہوجانا بھی ایک انتقام تھا اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ زمانہ حجت اللہ سے خالی نہیں رہ سکتا مگر انتقاماً حجت اپنے مقام حجتیت سے غائب ہوجاتا ہے کہ ان کی موجودگی میں بھی ان کو کوئی حجت تسلیم نہیں کرتا اسی طرح امیرالمومنین علیہ الصلوات و السلام کی پچیس سالہ خاموشی اللہ جل جلالہ کے انتقام کی حیثیت رکھتی تھی اس لئے وہ اس امت کے درمیان بطورِ انتقام خاموش تھے اور شہنشاہ معظم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی اللہ جل جلالہ کے انتقام کی صورت میں واپس ملاء العلیٰ میں تشریف لے گئے اور لینے والا انہیں خود بڑے اعزاز سے لے گیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار