

Loading content...
یہا ںایک اور بات بھی عرض کرنا چاہوں گاکہ اللہ جل جلالہ نے جن جن نعمات کا ذکر فرمایا ہے اس میں بہت سی چیزوں کونعمت قرار دیا ہے اور فرمایا ہے کہ تم اللہ جل جلالہ کے نعمات کو گننا بھی چاہو تو ( ازل سے ابد تک کوشش کرو تو بھی ) شمار نہ کر سکو گے اور ان نعمات میں انبیا و رسل اولیا و اوصیا علیھم السلام بھی اللہ جل جلالہ کے نعمات عالیہ ہیں اور جب بھی کوئی اس نعمت کا کفران کرتا ہے تو اللہ جل جلالہ انہیں بھی ان کی امتوں سے سلب فرماتا ہے تو یہ بھی ایک طرح کا امت سے انتقام ہی ہوتا ہے جیسا کہ شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرمایا جارہا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار