

Loading content...
اب یہاں کوئی سوال کر سکتا ہے کہ جب ظاہراً شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا اس دنیا میں ظہور اجلال ہوا ہی نہیں تھا اس زمانے کے لوگوں کیلئے وہ منتقم کیسے ہوگئے ؟اس کا جواب یہ ہے کہ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کی معراج پہ زیارت کی تھی تو کیا اس وقت چہاردہ معصومین علیھم الصلوات و السلام میں سے کیا سارے پاک دنیا پہ تشریف لاچکے تھے ؟ اگر ہم اس روایت کو معراج اول کا واقعہ قرار دیں تو اس وقت تو پنج تن پاک علیھم الصلوات و السلام میں سے بھی صرف تین ذوات عالیہ صلوات اللہ علیھم اجمعین موجود تھیں ان میں سے ایک تو زیارت کرنے والے تھے اور باقی دو کی ہی زیارت فرماتے مگر اس روایت سے اور اس جیسی دیگر روایت کے جمع کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ معراج پہ چہاردہ معصومین علیھم الصلوات و السلام کی زیارت ہوئی تھی اس سے ثابت ہوا کہ یہ ذوات کسی زمانے میں غیر موجود نہ تھے بلکہ اپنے حقیقی وطن مالوف یعنی حریم توحید میں مکین تھے اور بوقت ضرورت انہیں دنیا پہ بھیجا جاتا تھا اسی لئے امیر المومنین علیہ الصلوات و السلام نے فرمایا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار