

Loading content...
خالق نے فرمایا میں نے آپ کی ولایت جملہ اہلیانِ ارضین و سماکے سامنے پیش کی جنھوں نے آپ کی ولایت کا اقرار کیا وہ میرے نزدیک مومنین میں سے ہوگیا اور جنھوں نے آپ کی ولایت سے انکار کیا وہ میرے نزدیک کافر قرار پایا اے میرے حبیب صلی اللہ علیک و آلک اگر میرے بندوں میں سے کوئی میری اتنی عبادت کرے کہ وہ ایک سوکھی ہوئی مشک کی مثل ہوجائے اور اس حال میں میرے پاس آئے کہ وہ آپ کی اور آپ کی آل اطہار علیھم الصلوات و السلام کی ولایت سے انکاری ہو میں اسے کبھی نہ بخشوںگا یعنی جب تک کوئی آپ کی ولایت کا اقرار نہ کرے قابل مغفرت ہوتا ہی نہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار