

Loading content...
اے میرے حبیب صلی اللہ علیک و آلک ہم نے ایک تجلی اس زمین پر فرمائی تو اس وقت آپ کو اس زمین کا مختیار قرار دیا یعنی آپ کو اپنے لئے اختیار فرمایا اور آپ کے نام ِاقدس کو میں نے اپنے نام سے مشتق فرمایا کیونکہ میں محمود تھا اس لئے آپ کا نام محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پسند فرمایا اس کے بعد ہم نے زمین پہ اپنا دوسرا جلوہ بکھیرا تو وہ جلوہ امیرالمومنین علیہ الصلوات و السلام کا تھا ( کیونکہ وہ بھی میرے ہی نورسے اشتقاق یافتہ جلوہ تھا اس لئے ) میں نے ان کے اسم ِمبارک کو اپنے نام سے مشتق فرمایا کیونکہ میں اعلیٰ تھا اس لئے انہیں علیؐ علیہ الصلوات و السلام کا نام دیا اسی طرح ہم نے آپ کے نور کو اپنے نور سے مشتق فرمایا اور اسی طرح امیر المومنین علیہ الصلوات و السلام اور ملکہ ٔ عالمین صلوات اللہ علیھا اور پاک حسنین علیھما الصلوات و السلامکو بھی میں نے اپنے نور سے مشتق فرمایا ہے اس لئے وہ بھی ایسے انوار ہیں کہ جو میرے نور سے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار