

Loading content...
جناب جابربن عبد اللہ انصاری جو امام مظلوم شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات و السلام کے اولین زائرین میں شمار ہوتے ہیںان سے روایت ہے کہ شہنشاہ معظم رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں ان کی بھیڑیں اور بکریاں چرانے کا اعزاز جناب ابوسلمیٰ سلام اللہ علیہ کو حاصل تھا اور انہیں سارے راعی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نام سے یاد کرتے تھے پھرانہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکے بعد بکریاں چرانا بند کردیا تھا اور صحرا نشین ہو گئے تھے …جناب جابر بن عبد اللہ انصاری سلام اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم زیارت کیلئے مدینے پہنچے تو مشہد اقدس کی زیارت کے بعد ہم نے سوچا کہ مومن کی زیارت کے بڑے فضائل ہیں اس لئے ہم جناب ابو سلمیٰ سلام اللہ علیہ کی زیارت کو صحرا میں چلے گئے وہاں ان کی زیارت کی اور رات ان کے ساتھ گزاری اس رات دوران گفتگو یہ آیت تلاوت ہوئی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار