

Loading content...
یعنی کئی مقامات پر اللہ جل جلالہ نے جمع کے صیغے استعمال فرمائے ہیں اور یہ صیغے برائے احترام نہیں ہیں کیونکہ یہ کلیہ ہے کہ انسان کی عزت اس میں ہے کہ اس کیلئے جمع کا صیغہ استعمال کریں اور اللہ جل جلالہ کی عزت و عظمت اس میں ہے کہ اس کی ذات کیلئے جمع کا صیغہ استعمال میں نہ لایا جائے اور اس کی وحدت و حدانیت ہرقسمی شرک سے پاک رہے اس طرح جب بھی اللہ جل جلالہ اپنے لئے جمع کے صیغے استعمال فرماتا ہے تو اس میں وہ اپنے معاونین ِ کار کو شامل فرماتا ہے کہ جن کے افعال و امور اللہ جل جلالہ کی ذات ہی کی طرف منسوب ہوتے ہیں اور وہی اس کا حقیقی فاعل ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار