

Loading content...
جواباً عرض کروں گا کہ اللہ جل جلالہ کا جو نظام ہے اس کے بارے میں ایک عالم اور ایک جاہل کے نظریات میں اختلاف ہوتا ہے ایک جاہل ہر کام کو بلاواسطہ اللہ جل جلالہ سے منسوب کرتا ہے اور ایک عالم اس نظام کے سارے سلسلے کو سامنے رکھتا ہے اور اس کی نگاہ علت و معلول کی درمیانہ زنجیر کی زیادہ سے زیادہ کڑیوں تک جاتی ہے اور علم جس قدر وسیع ہوتا ہے اسی قدر علت و معلول کے مابین موجود وسائل و اسباب و وسائط کی کڑیاں سمجھ آتی چلی جاتی ہیں جیساکہ ایک عام جاہل انسان جب بارش برستی دیکھتا ہے تو وہ بارش برسانے کا کام بلا واسطہ اللہ جل جلالہ کی طرف منسوب کرتا کہ اللہ میاں بارش برسا رہا ہے مگر جب کوئی عالم اس بات کو دیکھتا ہے تو وہ اس بارش کے پورے سلسلے کو سامنے رکھتا ہے کہ کس طرح سورج کی حرارت کا سمندوروں پر اثر ہوتا ہے اور سمندروں کا پانی کس طرح بخارات بن کریا Vaporate ہو کر ہواؤں کے دوش پر سفر کرتا ہے اور کس طرح بلند فضاوں میں اس کا انجماد ہوتا ہے اور وہ بادل کی شکل اختیار کرتا ہے اور کس طرح مون سون ہوائیں اسے اٹھا کر پہاڑوں سے ٹکراتی ہیں اور کس طرح بادل بھاری ہوتے ہیں ان میں منفی مثبت چارج پیدا ہوتا ہے پھر کسطرح گریوی ٹیش (Gravitation) کا عمل انہیں برسنے پر مجبور کردیتا ہے اور عالم آدمی اس سارے سلسلے کی کڑیاں دیکھ کر اللہ جل جلالہ کے پر پیچ نظام کا مشاہدہ کرکے حیرت میں ڈوب جاتا ہے اور اس طرح وہ فاعل حقیقی اللہ جل جلالہ سے لے کر سارے مجازی فاعلین تک کو دیکھتا ہے اور اس کے عرفان و یقین میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اسی طرح اللہ جل جلالہ کے ہر نظام میں وسائل و وسائط کا ایک طویل سلسلہ موجود رہتا ہے اور اسے سمجھنا دیکھنا اور انہیں اللہ جل جلالہ کا اسسٹنٹ سمجھنا شرک نہیں ہوتا اسی طرح اللہ جل جلالہ نے کئی مرتبہ فرمایا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار