

Loading content...
دیکھئے ایک مریض کو ڈاکٹر منع کرتا ہے کہ فلاں چیز نہ کھانا اب وہ مریض بد پرہیزی کرتا ہے اور اس کی موت واقع ہو جاتی ہے تو یہ ڈاکٹر کی نافرمانی کی سزا نہیں اس کی بدپرہیزی کی سزا ہے کیونکہ اگر حکیم یا ڈاکٹر اسے نہ بھی روکتا تو اس بدپرہیزی کا نتیجہ یہی نکلتا اسی طرح اللہ جل جلالہ نے جن چیزوں سے روکا ہے وہ ہمارے مزاج کو سمجھتے ہوئے خالصتا ً لطف و کرم کے تحت ہمیں ان چیزوں سے پرہیز کرنے کا حکم دیتا ہے اب ہم اگر اس کی نافرمانی کرتے ہیں تو یہ اس کی سزا نہیں ہوتی بلکہ اس عمل کا رد عمل ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار