

Loading content...
قدیم ملاحدہ کا ہمیشہ سے یہ اعتراض رہا کرتا تھا کہ اللہ جل جلالہ انتقام کیوں لیتا ہے ؟ انتقام تو وہ لیتا ہے کہ جسے کسی سے کسی نقصان کاا ندیشہ ہو جبکہ صورت حال یہ ہے کہ ساری کائنات مل کر اگر اس کی پوری بغاوت اور سر کشی کے ساتھ نافر مانی کرے تو اس کے شان میں ایک مچھر کے پر کے برابر فرق نہیں آ سکتا اور اگر پوری کائنات پورے خشوع و گریہ و زاری سے خون کے آنسو بہا بہا کر عبادت کرے اور ازل سے ابد تک اس کی عبادت کی جائے تو اس کی عظمت و شان میں ایک بال برابر اضافہ نہیں ہو سکتا تو پھر یہ انتقام کیسا ہے ؟ حقیقت یہ ہے کہ یہ سوال ان کا عوامی نظریہ ٔ انتقام پر صادق آتا ہے ورنہ حقیقت پر یہ سوال رائز ہوتا ہی نہیں ہے کیونکہ عوام نے بادشاہ دیکھے ہوئے تھے اور انہوں نے بادشاہوں کا رویہ دیکھا ہوا تھا کہ وہ جب کوئی حکم سناتے تھے اس کی نافرمانی کرنے والے کو بلایا جاتا تھا اور اس پر بادشاہ غضب ناک ہوتا تھا اور غصے میں اسے کڑی سے کڑی سزائیں دلواتا تھا تو اسی سے انہوں نے اللہ جل جلالہ کو ایک بادشاہ کی طرح سمجھ لیا اور اسی کے نظامِ انتقام کو خالق کے نظام ِ انتقام پر چسپاں کردیا جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے بلکہ جزا و سزا در اصل عمل و ردِعمل کا سسٹم ہے یہ نہیں کہ اللہ جل جلالہ کو غصہ آ جائے گا اور وہ انتقام لے گا بلکہ اس کی اطاعت و معصیت کے ثواب و عذاب کی صورت اس طرح ہے جیسے زہر کھانے سے موت واقع ہونا جس طرح کوئی عقلمند یہ سوال نہیں کر سکتا کہ زہر کھانے سے موت کیسے ہوئی ؟ اسی طرح یہ سوال کہ اللہ جل جلالہ کی نافرمانی پر انتقام و عذاب کیوںوارد ہوتا ہے یہ سوال بھی غیر عقلی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار