

Loading content...
رب ذوالجلال و الاکرام کیونکہ رحمن و رحیم ہے اس لئے وہ انسان کو نعمات عطا فرماتا ہے اور بلا استحقاق عطا فرماتا ہے اور نقمات بالمکافات دیتا ہے یعنی نقمات کا نزول انسان کے عمل سے وابستہ ہوتا ہے کیونکہ جو انسان نعمات سے کفر کرتا ہے اور کفران نعمت کا مرتکب ہوتا ہے اس سے وہ اپنے نعمات سلب فرما لیتا ہے اور اس کا نعمات کو صلب فرمانا ہی ایک نقمت ہے اس لئے ایک طرح سے یہ اللہ جل جلالہ کا انتقام کہلاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار