

Loading content...
میں نے اپنے سابقہ خطاب میں آپ کے سامنے اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے اسمائے مبارکہ میں سے ایک اسم ِ مبارک عدل عجل اللہ فرجہ الشریف پہ کچھ گفتگو کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا کیونکہ عام طور پہ عادل اور منتقم میں کوئی فرق نہیں سمجھا جاتا اس لئے اس مرتبہ میں ان کے دو اسمائے مبارکہ یعنی منتقم اور ثائر عجل اللہ فرجہ الشریف و صلوات اللہ علیہ پہ روشنی ڈالنا چاہوں گا اور یہ بھی عرض کرتا چلوں کہ اکثر پڑھے لکھے لوگ بھی ثائر اور منتقم میں فرق نہیں سمجھتے آپ عادل کا مفہوم تو کچھ نہ کچھ سمجھ چکے ہوںگے اب منتقم اور ثائر کے بارے میں عرض کرنا چاہتا ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار