

Loading content...
ایک آدمی شراب پیتا ہے وہ حاکم شرعی کے پاس گرفتار کرکے لایا جاتا ہے وہ حاکم اسے سزا دیتا ہے اور پھر وہ ہمیشہ کیلئے توبہ تائب ہوجاتا ہے تو اسے آخرت میں سزا نہیں ملنا چاہیے لیکن کوئی کوڑے کھا کر بھی توبہ کئے بغیر مرجاتا ہے اس کی یہ سزا جو اس نے اس دنیا میں بھگت ہے وہ آخرت کی سزا میں کفایت و رعایت نہیں کرتی یہاں اسے ایک سزا ملی ہے اور آخرت میں یا قیامت میں اسے پورے عمل کی سزا ملے گی اور جیسے یہاں کے حدود و تعزیرات کا اجرا قیامت کے فیصلوں پر یا اس کے تصور پر اثر انداز نہیں ہوتا اسی طرح امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا نظام عدل اور ان کے فیصلے تصور ِقیامت میں کوئی بگاڑ پیدا نہیں کرتے اور نہ ہی تصور قیامت کو اس سے نقصان پہنچتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار