

Loading content...
عادل حقیقی کیلئے ایک خصوصیت یہ بھی ہونا لازم تھی کہ وہ پوری پوری عدالت کرنے پر قادر ہو اور پورا پورا انتقام لینے کیلئے ضروری ہے کہ وہ موت و حیات پر قادر ہو کیونکہ موجودہ دنیا کے نظام ِعدل کی یہی سب سے بڑی بے بسی ہے کہ یہ ایک قتل کی بھی پھانسی دیتا ہے اور ایک لاکھ قتل کیلئے بھی ایک بھانسی سے زیادہ سزا نہیں دے سکتا اگر عادل موت و حیات پر قادر ہوگا تو وہ ایک لاکھ قتل کی ایک لاکھ پھانسی دے سکے گا اور ایک عام آدمی کے قتل اور کسی متقی عارف کے قتل کی سزا میں فرق بھی کر سکے گا اسی لئے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے زمانے کے بارے میںامیر المومنین علیہ الصلوات و السلامنے فرمایا تھا کہ ہم ان کے زمانے میں دوبارہ ظہور فرمائیں گے اور اپنے انصار کی شہادتوں کا بدلہ لیں گے اور ایک ایک قاتل کو ستر ستر ہزار مرتبہ فی النار کریں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار