

Loading content...
میں اس زمین کے بارے میں پہلے عرض کرچکا ہوں کہ اس میں لوگوں کو جمع کرنا اور انہیں جزا یا سزا دینا محال ہے کیونکہ اگر ساری مخلوق کو ایک ساتھ اس زمین پر جمع کردیا جائے تو فضا میں سیکڑوں فٹ تک انسان پہ انسان سوار کھڑا ہوگا اس زمین پر اسی ہزار آدم اور ان کی پوری نسلیں کھڑی کردی جائیں تو پھر شاید فضا میں کئی میلوں تک انسانوں کی تہہ جم جائے گی کیونکہ یہ دنیا ایک چھوٹا سا کرہ ہے جو بال کی طرح ہے اور سمندروں سمیت اس کا کل رقبہ تقریباً پندرہ سولہ کروڑ مربع میل بنتا ہے اور اگر صرف خشکی کا رقبہ دیکھیں تو چار پانچ کروڑ مربع میل کے برابر ہے اور اس میں دریا پہاڑ جھیلیں اور قطبین کی برف پوش زمین بھی شامل ہے اگر وہ بھی نکال دی جائے تو انسانی رہائش کے قابل تقریباً تین کروڑ مربع میل کا رقبہ بنتا ہے اور اس پر اگر انسانوں کو ایک ایک فٹ جگہ دے کر کھڑا کیا جائے تو چند کھرب انسان اس پر کھڑے ہو سکتے ہیں آپ اگر فرض کریں اس سے ہزار گنا انسان بھی کھڑے کردیں تو بھی جو انسان اس دنیا پر زندگی گزار کر جا چکے ہیں ان کے کھڑے ہونے کیلئے بھی یہ زمین ناکافی ہے چہ جائیکہ ان میں سے کچھ لوگوں کو یہاں نوازا جائے اور انہیں جاگیریں دی جائیں اسی سے اندازہ لگائیں کہ اس زمین کو کسی بڑے عالم میں تبدیل کرنا کتنا ضروری ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار