

Loading content...
اللہ جل جلالہ نے جو اپنے رسولوں سے انتقام کا وعدہ فرمایا ہوا ہے اس کی وعدہ خلافی کا گمان بھی نہ کرنا کیونکہ اللہ جل جلالہ زبر دست انتقام لینے والا ہے اس روز ِعدل میں یہ زمین ایک متبادل زمین و آسمان میں تبدیل ( convert) کردی جائے گی اور اولین و آخرین اس ذات ِ واحد القہار کے نمائندے کے سامنے پیش ہوجائیں گے اس دن آپ مجرموں کو زنجیروں میں جکڑا ہوا دیکھیں گے اور ان کا لباس تارکول کا ہوگا اور ان کے چہروں کو آتش ِ انتقام نے گھیر ا ہوا ہوگا وہ اس لئے پیش کئے جائیں گے کہ ہر نفس کو اللہ جل جلالہ ان کے کئے کی سزا دے یقینا اللہ جل جلالہ بہت سرعت سے حساب لینے والا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار